登录以查看您的控制台资源

新闻通稿 SEO营销 媒体监测

联系我们

بھارت میں ہونے والی منصوبہ بندی سے ہم آگاہ تھے، ہمارے موثر جواب پر بھارت کو سفید جھنڈالہرانا پڑا،محسن نقوی

发布:5/7/2026 阅读:1

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاکہ بھارت میں ہونے والی منصوبہ بندی سے ہم آگاہ تھے، ہمارے موثر جواب پر بھارت کو سفید جھنڈالہرانا پڑا، بھارت کو عالمی سطح پر سبکی کا سامنا کرنا پڑا۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہےپاکستان کو معرکہ حق میں تاریخی کامیابی ملی، بتانا ضروری ہے کہ ہم نے معرکہ حق میں کیسے کامیابی حاصل کی،معرکہ حق میں پاک فضائیہ، نیوی اور دیگر اداروں کا کردار اہم تھا، پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیز نے غیرمعمولی کردار ادا کیا، رینجرز، ایف سی اور دیگر اداروں نے بھی پیشہ وارانہ مہارت کامظاہرہ کیا،

وزیر داخلہ نے کہاکہ ہم خوارجی دہشتگردوں سے لڑ رہے ہیں، افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی کا بھرپور جواب دیا جائے گا، پاکستان سے افغان باشندوں کو باعزت طریقے سے واپس بھیجا جارہا ہے، احتجاج سے ملک میں بہتری نہیں آتی۔

传播你的梦想,是我的使命

精准触达,高效发声,让每一次发布都有回响,把专业的事,交给专业的人,助你专注核心,我们搞定传播。

微信扫一扫 立即联系我们