登录以查看您的控制台资源

新闻通稿 SEO营销 媒体监测

联系我们

امریکہ اور ایران میں معاہدہ جلد متوقع، پاکستان کا پانی کوئی چوری نہیں کر سکتا: دفتر خارجہ

发布:5/7/2026 阅读:1

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امریکہ اور ایران میں جلد معاہدے کی توقع ہے، پاکستان کا ایک قطرہ پانی بھی کوئی چوری نہیں کر سکتا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا گیا ہے کہ آج معرکہ حق کی پہلی سالگرہ ہے، پانچ مئی کو نائب وزیراعظم نے معرکہ حق پر سفارتی کور کو بریف کیا۔

طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان پیغامات کا کیا تبادلہ ہوا ہے، اس پر گفتگو نہیں کروں گا، ہم پر امید ہیں کہ دونوں پارٹیوں کے درمیان معاملہ حل ہوگا، یہ نہیں جانتا کہ معاہدہ ایک صفحے کا ہوگا یا زیادہ صفحات کا، معاہدے کے لیے پرامید ہیں۔

انہوں نے کہا کہ طالبان رجیم کے تحت افغان سرزمین سے ہونے والے دہشت گردی معاملات خراب کر رہی ہے، ہمیں بارڈر بندش سمیت دیگر اثرات کے بجائے جڑ دہشت گردی کو دیکھنا ہو گا، دہشت گردی ختم ہو جائے باقی چیزیں خود سیٹل ہو جائیں گی۔


传播你的梦想,是我的使命

精准触达,高效发声,让每一次发布都有回响,把专业的事,交给专业的人,助你专注核心,我们搞定传播。

微信扫一扫 立即联系我们