登录以查看您的控制台资源

新闻通稿 SEO营销 媒体监测

联系我们

ڈیوڈ وارنر کا ڈرنک ڈرائیونگ کیس میں ذمہ داری قبول کرنے کا فیصلہ

发布:5/7/2026 阅读:1

سڈنی(ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلیا کے سٹار کرکٹرڈیوڈ وارنر نے ڈرنک ڈرائیونگ کیس میں ذمہ داری قبول کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

سابق آسٹریلوی کپتان ڈیوڈ وارنز کے وکیل بوبی ہل نے سڈنی کی عدالت میں سماعت کے بعد میڈیا کو بتایا کہ ڈیوڈ وارنر ڈرنک ڈرائیونگ کی ذمہ داری قبول کریں گے۔

یاد رہے کہ ڈیوڈ وارنر پاکستان سپر لیگ 11 میں کراچی کنگز کی جانب سے چھٹی لے کر سڈنی گئے تھے اور انہیں ڈرنک کرکے ڈرائیونگ کرتے ہوئے پولیس نے روکا۔

رپورٹس کے مطابق عدالتی دستاویزات میں یہ بات سامنے آئی کہ ڈیوڈ وارنر کا بلڈ الکوحل لیول قانونی حد سے دو گنا زیادہ پایا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق وارنر گاڑی چلا رہے تھے اور انہوں نے سڑک کنارے قائم رینڈم ٹیسٹنگ پوائنٹ سے کچھ فاصلے پر گاڑی روک دی تھی، جس کے بعد ان کے سانس کا ٹیسٹ لیا گیا اور پھر انہیں گرفتار کرکے پولیس سٹیشن منتقل کیا گیا۔

ڈیوڈ وارنز کے وکیل بوبی ہل کا کہنا ہے کہ بہت سے لوگ ایسی غلطیاں کرتے ہیں، اہم بات یہ ہے کہ انسان اپنی غلطی تسلیم کرے اور اس کی ذمہ داری لے۔


传播你的梦想,是我的使命

精准触达,高效发声,让每一次发布都有回响,把专业的事,交给专业的人,助你专注核心,我们搞定传播。

微信扫一扫 立即联系我们