
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس 14 مئی کو طلب کر لیا۔
روزنامہ جنگ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں ججز کے خلاف زیرِ التواء شکایات کا جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابقہ 6 ججز کا خط بھی زیرِ غور آئے گا۔
微信扫一扫 立即联系我们