登录以查看您的控制台资源

新闻通稿 SEO营销 媒体监测

联系我们

آج ہم معرکۂ حق کی پہلی سالگرہ منا رہے ہیں،یہ محض کیلنڈر کی ایک تاریخ نہیں، بلکہ جرأت، اتحاد اور غیرمتزلزل عزم کی داستان ہے:اسحاق ڈار

发布:5/7/2026 阅读:1

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ آج ہم معرکۂ حق کی پہلی سالگرہ منا رہے ہیں،آج ہماری قومی تاریخ کا ایک فیصلہ کن باب ہے،یہ محض کیلنڈر کی ایک تاریخ نہیں، بلکہ جرأت، اتحاد اور غیرمتزلزل عزم کی داستان ہے۔

نجی ٹی وی چینل’’ جیو نیوز‘‘ کے مطابق اسحاق ڈار کاکہناتھا کہ پاکستانی قوم کو متحد ہونے پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتا ہوں، عوام ،مسلح افواج کے بہادر افسروں اور جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں،ان کاکہناتھا کہ جب قوم یکجا ہو جاتی ہے تو دنیا کی کوئی طاقت اس کی بنیادوں کو متزلزل نہیں کر سکتی،معرکۂ حق میں قوم کا اتحاد ہماری سب سے بڑی طاقت ثابت ہوا۔

传播你的梦想,是我的使命

精准触达,高效发声,让每一次发布都有回响,把专业的事,交给专业的人,助你专注核心,我们搞定传播。

微信扫一扫 立即联系我们