登录以查看您的控制台资源

新闻通稿 SEO营销 媒体监测

联系我们

پاکستان اور آسٹریلیا کی ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان

发布:5/7/2026 阅读:1

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلیا کے ساتھ ہونے والی ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق اس حوالے سے پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان 3 میچز پر مشتمل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں آسٹریلیا کی میزبانی کرے گا، آسٹریلیا ون ڈے ٹیم 23 مئی کو اسلام آباد پہنچے گی۔

پی سی بی نے کہا ہے کہ پہلا ون ڈے انٹرنیشنل 30 مئی کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، دوسرا اور تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل 2 اور 4 جون کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، تینوں میچز شام 4 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوں گے جبکہ ٹاس 4 بجے ہو گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ یہ سیریز مارچ/اپریل 2022ء کے بعد آسٹریلیا کی پاکستان میں پہلی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز ہو گی۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے اس سال جنوری میں پاکستان کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کے لیے دورہ کیا تھا جبکہ آسٹریلیا نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء میں بھی پاکستان میں میچز کھیلے تھے۔

传播你的梦想,是我的使命

精准触达,高效发声,让每一次发布都有回响,把专业的事,交给专业的人,助你专注核心,我们搞定传播。

微信扫一扫 立即联系我们