
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث سندھ حکومت نے اعلان کے ایک دن بعد ہی سندھ پنک گیمز ملتوی کردیئے ۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سندھ پنک گیمز 8 سے 10 مئی تک بے نظیر آباد میں کرانے کا اعلان کیا گیا تھا۔گیمز کا افتتاح خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کو کرنا تھا ۔
تاہم سیکرٹری سپورٹس منور مہیسر کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث مختلف کھیلوں کی ایسوسی ایشنز نے ایونٹ ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔اس لیے پنک گیمز ملتوی کردیئے گئے ہیں۔
微信扫一扫 立即联系我们