登录以查看您的控制台资源

新闻通稿 SEO营销 媒体监测

联系我们

توقع ہے ایران آج جنگ کے خاتمے سے متعلق امریکی تجاویز پر اپنا ردعمل دے گا: امریکی میڈیا

发布:5/7/2026 阅读:1

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی میڈیا نے کہا ہے کہ ’توقع ہے کہ ایران آج جنگ کے خاتمے کی امریکی تجویز کے حوالے سے ثالثوں کو اپنا جواب دے گا۔

بی بی سی اردو کے مطابق سی این این نے ایک ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ امریکی اور ایرانی فریق جنگ کے خاتمے کے لیے ایک معاہدے تک پہنچنے کی طرف بڑھ رہے ہیں، جب کہ تہران امریکہ کی جانب سے پیش کردہ تجویز پر غور کر رہا ہے۔


ایرانی میڈیا کو بھی ذرائع نے یہ بتایا ہے کہ ایران ابھی امریکی تجاویز کا جائزہ لے رہا ہے اور پھر ثالث ملک (پاکستان) کو اس حوالے سے آگاہ کر دیا جائے گا۔


ایران کے نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم نے کہا ہے کہ باخبر ذرائع نے اسے بتایا کہ امریکی صدر ’ٹرمپ کی پسپائی کے بعد ایران نے اس معاملے پر دوبارہ غور و خوض شروع کر دیا ہے اور جب کسی نتیجے پر پہنچا جائے گا تو ثالث کو مطلع کر دیا جائے گا۔‘


اسے باخبر ذرائع نے بُدھ کو یہ بتایا ہے کہ امریکی میڈیا کے ان دعوؤں کے باوجود، جن میں کہا جا رہا ہے کہ ایران اور امریکہ جنگ کے خاتمے کے لیے ایک حتمی معاہدے کے قریب ہیں، تہران نے اب تک واشنگٹن کی تازہ ترین تجویز پر سرکاری طور پر کوئی جواب نہیں دیا، کیونکہ اس میں ’کچھ ناقابلِ قبول شقیں‘ شامل ہیں۔


ذرائع کے مطابق ’آج امریکی میڈیا کی طرف سے کی جانے والی پروپیگنڈا مہم کا مقصد بنیادی طور پر ٹرمپ کی حالیہ معاندانہ کارروائی سے پسپائی کو جواز فراہم کرنا ہے۔ ٹرمپ کا یہ اقدام ابتدا ہی سے غلط تھا اور کبھی نہیں کیا جانا چاہیے تھا۔‘


انھوں نے مزید کہا، ’یہ واضح نہیں کہ امریکہ کو زمینی حقائق کو سمجھنے کے لیے کتنی بار دیوار سے سر ٹکرانا پڑے گا۔ بہرحال، تجربے سے امریکیوں کو یہ سمجھ آ جانی چاہیے تھی کہ طاقت اور دھمکیوں کی زبان نہ صرف ایران کے خلاف غیر مؤثر ہے بلکہ امریکیوں اور دیگر دشمنوں کے لیے صورتِ حال کو مزید خراب کرتی ہے۔‘


ذرائع نے وضاحت کی کہ ایران کی جانب سے پاکستانی ثالث کے ذریعے 14 شقوں پر مشتمل ’معقول اور منطقی‘ تجاویز پیش کیے جانے کے بعد، امریکیوں نے اپنی تجویز ارسال کی، لیکن اس کے فوراً بعد انھوں نے مہم جوئی اور دشمنی کے ایک نئے مرحلے کا آغاز کیا۔


ذرائع کا کہنا تھا کہ ’ایران اپنے جواب کا جائزہ لے رہا تھا، مگر امریکیوں نے ایک بار پھر ایک غیر دانشمندانہ طریقہ اختیار کیا، جس کے باعث جائزے کے عمل میں وقفہ آیا۔‘


传播你的梦想,是我的使命

精准触达,高效发声,让每一次发布都有回响,把专业的事,交给专业的人,助你专注核心,我们搞定传播。

微信扫一扫 立即联系我们