登录以查看您的控制台资源

新闻通稿 SEO营销 媒体监测

联系我们

 پنجاب جنرل انشورنس کمپنی متعارف کروانے والا پہلا صوبہ بن گیا,سمری صوبائی کابینہ کو ارسال

发布:5/7/2026 阅读:1

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں جنرل انشورنس کمپنی متعارف کروانے والا پنجاب ملک کا پہلا صوبہ بن گیا ۔ پنجاب لائف انشورنس کمپنی نے ایس ای سی پی سے ملکی تاریخ کی تیز ترین رجسٹریشن کا اعزاز بھی حاصل کر لیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب لائف انشورنس کمپنی خصوصی انشورنس پلانز کے ذریعے پنجاب کے ہر طبقۂ فکر اور ہر معاشی سطح کے شہری کو تحفظ فراہم کرے گی۔ پنجاب لائف انشورنس کمپنی کفیل فیملی ممبرز، خواتین، خواجہ سراء، کسانوں، طلباء اور اوورسیز پاکستانیوں کے لیے خصوصی انشورنس پلانز متعارف کرے گی۔ قدرتی آفات، پنشن پروڈکٹس،مستحقین کے لیے ہیلتھ انشورنس اور شریعہ کمپلائنٹ 'تکافل کے ذریعے ہر طبقے کو مالی تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے انفراسٹرکچر اور وسائل کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ پنجاب اصلاحات پہلے بھی آگے تھا،آج بھی آگے ہے اور ان شا اللہ ہمیشہ آگے رہے گا۔ ایسی ہیلتھ انشورنس پالیسی لائیں گے کہ جس کا جہاں سے دل کرے، اپنا علاج کروا سکے۔ دنیا بھر میں انشورنس سیکٹر ترقی کر رہا ہے، ہمیں دنیا کے قدم سے قدم ملا کر چلنا ہے۔

传播你的梦想,是我的使命

精准触达,高效发声,让每一次发布都有回响,把专业的事,交给专业的人,助你专注核心,我们搞定传播。

微信扫一扫 立即联系我们