登录以查看您的控制台资源

新闻通稿 SEO营销 媒体监测

联系我们

اسلام آباد میں شوہر کے ہاتھوں بیوی کے قتل کا افسوسناک واقعہ

发布:5/7/2026 阅读:1


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد کے علاقے میں شوہر کے ہاتھوں بیوی کے قتل کا واقعہ پیش آیا ہے جس پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔پولیس کے مطابق مقتولہ ماہ نور کے والد نذیر مگسی کی مدعیت میں تھانہ پھلیلی میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمے میں مقتولہ کے شوہر بلال شاہ، اس کی پہلی بیوی شفا اور اس کے والدین کو نامزد کیا گیا ہے۔


مدعی کے بیان کے مطابق ماہ نور نے 8 سال قبل پسند کی شادی کی تھی، تاہم اس کا شوہر بلال شاہ اسے آئے روز تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔مدعی نے الزام لگایا کہ آج صبح بلال شاہ نے اپنی بیوی کو گولی مار کر قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔پولیس کے مطابق مرکزی ملزم بلال شاہ کے خلاف مختلف تھانوں میں 20 مقدمات پہلے سے درج ہیں جن میں قتل، اقدام قتل، پولیس پر حملہ، چوری، ڈکیتی اور منشیات کے کیسز شامل ہیں۔

传播你的梦想,是我的使命

精准触达,高效发声,让每一次发布都有回响,把专业的事,交给专业的人,助你专注核心,我们搞定传播。

微信扫一扫 立即联系我们