
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور سمیت صوبہ بھر سے 94 سول ججز کے تقرر و تبادلےکر دیئے گئے ۔
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے 94 سول ججز کو تبدیل کر دیا، تبدیل ہونے والے ججز کو نئے مقامات پر 11 مئی تک چارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ججز کے تقرر و تبادلوں سے متعلق جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سول جج محمد آصف نواز ملتان سے جہلم جبکہ سول جج ہما الطاف کا حسین آباد سے منڈی بہاءالدین ٹرانسفر کردیاگیا۔ سول جج شہباز حسین شیخوپورہ سے چونیاں اور صائمہ تبسم سیالکوٹ سے چونیاں تعینات کی گئیں۔
سول جج کلیم اللہ ڈی جی خان سے نارووال اور سول جج عبد الستار گجرات سے بورے والا تعینات کردیئےگئے، ٹرانسفر ہونے والوں میں لاہور سے 18 سول ججز بھی شامل ہیں۔
微信扫一扫 立即联系我们