登录以查看您的控制台资源

新闻通稿 SEO营销 媒体监测

联系我们

’’آپ فیصلہ کرنے والے کون ہو‘‘ اسامہ میر محمد رضوان کے بیان پر برس پڑے

发布:5/7/2026 阅读:1

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی ٹیم کے سپنر اسامہ میر نے محمد رضوان کو حیدرآباد کنگزمین سے متعلق بیان پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔پی ایس ایل 11 میں راولپنڈیز کے کپتان محمد رضوان نے پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ حیدرآباد کنگزمین کی ٹیم پلے آف میں جانے کی مستحق نہیں تھی۔محمد رضوان کی ٹیم راولپنڈیز نے ٹورنامنٹ میں 10 میچ کھیلے اور صرف1 کامیابی حاصل کی۔

حیدرآباد کنگزمین نے راولپنڈیز کو 108 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر پلے آف کے لیے کوالیفائی کیا تھا جبکہ فائنل میں کنگزمین کو پشاور زلمی سے شکست ہوئی۔تاہم مقامی سپورٹس پلیٹ فارم سے گفتگو میں اسامہ میر نے محمد رضوان کے بیان پر ردعمل دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں رضوان کی پریس کانفرنس سے بہت مایوس ہوا ہوں، انہوں نے خود اچھی کرکٹ نہیں کھیلی پھر بھی وہ کہہ رہے ہیں کہ دوسرے اس کے مستحق نہیں ہیں، کیا آپ اس کے مستحق تھے؟ یہ فیصلہ کرنے والے آپ کون ہوتے ہیں۔

اسامہ میر نے کہا کہ آپ کی اپنی ٹیم پورے ٹورنامنٹ میں 100 کے قریب آؤٹ ہوتی رہی ہے، یہ کس قسم کے ریمارکس ہیں، پہلے تو آپ نے خود بری کرکٹ کھیلی اور پھر آپ پریس کانفرنس کرتے ہیں جیسے آپ نے کوئی غیرمعمولی کامیابی حاصل کی ہو۔

传播你的梦想,是我的使命

精准触达,高效发声,让每一次发布都有回响,把专业的事,交给专业的人,助你专注核心,我们搞定传播。

微信扫一扫 立即联系我们