
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ کا اجلاس 7 مئی اور قومی اسمبلی کا اجلاس 11 مئی کو طلب کرنے کی منظوری دے دی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پارلیمانی کارروائی میں اہم قانون سازی اور ملکی سیاسی صورتحال پر بحث متوقع ہے۔
واضح رہے کہ یکم جون 2026ء کو قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں نئے مالی سال کے بجٹ کی منظوری کے لیے چار ہفتے مختص کیے گئے ہیں۔
微信扫一扫 立即联系我们