
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے 27ویں آئینی ترمیم کے بعد سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کے دائرہ اختیار پر فیصلہ جاری کر دیا۔
روزنامہ جنگ کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔
سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت ایک دوسرے کے ماتحت نہیں، ہم پلہ عدالتیں ہیں، وفاقی آئینی عدالت کے فیصلے قانونی اصولوں کے حوالے سے دیگر عدالتوں پر لازم ہوں گے۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 189 ایک عدالت کو دوسری عدالت کے ماتحت نہیں بناتا، آئینی اور غیرآئینی مقدمات کو ایک ساتھ چلانا آئینی پیچیدگیاں پیدا کر سکتا ہے۔
微信扫一扫 立即联系我们