登录以查看您的控制台资源

新闻通稿 SEO营销 媒体监测

联系我们

بلوچستان کے علاقے رکھنی میں زلزلے کے جھٹکے؛ شدت 5.0 ریکارڈ

发布:5/6/2026 阅读:2

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان کے علاقے رکھنی اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.0 ریکارڈ کی گئی ہے۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق زلزلے کا مرکز بلوچستان کے علاقے رکھنی سے 12 کلومیٹر جنوب مشرق میں تھا، جبکہ زمین کے اندر اس کی گہرائی 30 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔

ابھی تک زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل یعنی پیر کو بھی بلوچستان کے ضلع خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پسنی اور گرد و نواح میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 3.9 ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔

اسی روز راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔ زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ گہرائی 128 کلومیٹر اور مرکز تاجکستان سنکیانگ بارڈر تھا۔


传播你的梦想,是我的使命

精准触达,高效发声,让每一次发布都有回响,把专业的事,交给专业的人,助你专注核心,我们搞定传播。

微信扫一扫 立即联系我们