登录以查看您的控制台资源

新闻通稿 SEO营销 媒体监测

联系我们

جرمنی نے لبنان پر اسرائیلی حملے کی مشروط حمایت کا اعلان کر دیا

发布:5/6/2026 阅读:2

برلن(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسرائیلی وزیر خارجہ کے دورۂ برلن کے دوران ان کے جرمن ہم منصب نے لبنان پر اسرائیل کے عسکری حملے کی مشروط حمایت کا اعلان کیا ہے، تاہم انھوں نے غزہ اور مغربی کنارے کی صورتحال پر تنقید بھی کی۔

بی بی سی اردو کے مطابق جوہان فادیپول نے اسرائیلی وزیر خارجہ گیدیون سآر سے ملاقات کے بعد اسرائیل کے لیے جرمنی کی مضبوط حمایت پر زور دیا، لیکن ساتھ ہی یہ واضح کیا کہ قریبی اتحاد کا مطلب ’مشکل معاملات سے گریز‘ نہیں ہوتا۔


لبنان میں جنگ بندی کے نافذ ہونے کے باوجود اسرائیلی افواج نے حملے جاری رکھے، لبنان کی سرحد سے 10 کلومیٹر اندر جا کر ایک بفر زون قائم کیا اور لبنانی شہریوں اور ذرائع ابلاغ کو وہاں داخل ہونے سے روک دیا۔


سآر نے فوجی کارروائیوں کے تسلسل کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو حزب اللہ اور دیگر مسلح گروہوں کو ختم کرنے کی ضرورت ہے جو اس علاقے میں سرگرم ہیں اور اسرائیل پر حملے کرتے ہیں۔


传播你的梦想,是我的使命

精准触达,高效发声,让每一次发布都有回响,把专业的事,交给专业的人,助你专注核心,我们搞定传播。

微信扫一扫 立即联系我们