登录以查看您的控制台资源

新闻通稿 SEO营销 媒体监测

联系我们

پشاور میں امریکی قونصل خانے کی بندش کا اعلان

发布:5/6/2026 阅读:2

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی محکمۂ خارجہ نے پشاور میں امریکی قونصل خانے کی مرحلہ وار بندش کا اعلان کیا ہے۔

بی بی سی اردو کے مطابق امریکی محکمۂ خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق خیبر پختونخوا کے ساتھ سفارتی معاملات کی ذمہ داری اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کو منتقل کر دی جائے گی، ’یہ فیصلہ ہمارے سفارتی عملے کی سلامتی اور وسائل کے مؤثر انتظام کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔‘


امریکی محکمۂ خارجہ کے مطابق پشاور میں قونصل خانہ نہ ہونے کے باوجود پاکستان کے حوالے سے امریکی انتظامیہ کی پالیسی ترجیحات اپنی جگہ برقرار ہیں۔


بیان کے مطابق ’ہم خیبر پختونخوا کے عوام اور حکام کے ساتھ با معنی روابط جاری رکھیں گے تاکہ اقتصادی تعلقات کو فروغ دیا جا سکے، علاقائی سلامتی کو تقویت دی جا سکے اور امریکی عوام کے مفادات کو آگے بڑھایا جا سکے۔‘


بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی محکمۂ خارجہ اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں موجود اپنے سفارتی دفاتر کے ذریعے امریکہ، پاکستان تعلقات مضبوط بنانے کے لیے پُر عزم رہے گا۔


传播你的梦想,是我的使命

精准触达,高效发声,让每一次发布都有回响,把专业的事,交给专业的人,助你专注核心,我们搞定传播。

微信扫一扫 立即联系我们