登录以查看您的控制台资源

新闻通稿 SEO营销 媒体监测

联系我们

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی چین پہنچ گئے

发布:5/6/2026 阅读:2

بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایرانی خبر رساں اداروں تسنیم اور فارس کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی بدھ کی صبح ایک سفارتی وفد کے ہمراہ چین کے دار الحکومت بیجنگ پہنچے، جہاں وہ اپنے چینی ہم منصب وانگ یی کے ساتھ مذاکرات کریں گے۔

بی بی سی اردو کے مطابق ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور علاقائی و عالمی صورتحال میں ہونے والی پیش رفت پر بات چیت کرنا ہے۔


خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ شروع ہونے کے بعد ایرانی وزیر خارجہ کا یہ چین کا پہلا دورہ ہے۔


چین ایران کا سب سے نمایاں تجارتی شراکت دار اور ایرانی تیل کا بڑا خریدار ہے، اور اس نے تہران پر عائد امریکی پابندیوں کے باوجود ایرانی تیل کی خریداری جاری رکھی ہے۔


عراقچی کا یہ دورہ ایسے اہم وقت میں ہو رہا ہے جب 14 اور 15 مئی کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے لیے بیجنگ کا دورہ طے ہے۔


اسی تناظر میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے چین پر زور دیا ہے کہ وہ عراقچی پر دباؤ ڈالے تاکہ آبنائے ہرمز پر ایرانی کنٹرول کا خاتمہ کیا جا سکے۔


منگل کے روز صحافیوں سے گفتگو میں مارکو روبیو نے کہا: ’مجھے امید ہے کہ چینی عراقچی کو وہ بات کہیں گے جو کہنا ضروری ہے، اور وہ یہ کہ آپ آبنائے (ہرمز) میں جو کچھ کر رہے ہیں وہ آپ کو بین الاقوامی طور پر تنہا کر رہا ہے۔‘


传播你的梦想,是我的使命

精准触达,高效发声,让每一次发布都有回响,把专业的事,交给专业的人,助你专注核心,我们搞定传播。

微信扫一扫 立即联系我们