
تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے آئی آر آئی بی کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے متحدہ عرب امارات پر ہونے والے حالیہ حملوں میں اپنے ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔
’’بی بی سی اردو ‘‘کے مطابق آئی آر آئی بی نے پاسدارانِ انقلاب کے ایک ترجمان کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے گذشتہ چند دنوں کے دوران متحدہ عرب امارات کے خلاف کسی بھی نوعیت کے میزائل یا ڈرون حملے نہیں کیے۔ایران اپنی کسی بھی کارروائی کی ذمہ داری قبول کرتا ہے اور یہ کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے کسی بھی جوابی کارروائی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔‘‘
یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب متحدہ عرب امارات کی وزارتِ دفاع نے منگل کے روز کہا تھا کہ وہ ایران کی جانب سے داغے گئے میزائلوں اور ڈرونز کو روکنے کے لیے کام کر رہی ہے۔
متحدہ عرب امارات کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز بھی اس نے 15 ایرانی میزائل اور 4 ڈرونز کو ناکارہ بنایا ہے۔
’’بی بی سی ویریفائی‘‘ نے سوموار کے روز ایک حملے کے بعد متحدہ عرب امارات میں فجیرہ کی بندرگاہ پر لگنے والی آگ کی 2 ویڈیوز کا جائزہ لیا ہے۔
ایران کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں ہونے والے اس یا کسی دوسرے حملے کا وہ ذمہ دار نہیں ہے۔
微信扫一扫 立即联系我们