登录以查看您的控制台资源

新闻通稿 SEO营销 媒体监测

联系我们

ایران سے معاہدے پر ’’بڑی پیشرفت‘‘ کے بعد ’’پراجیکٹ فریڈم‘‘ کچھ وقت کے لیے روکا جا رہا ہے: ٹرمپ کا اعلان

发布:5/6/2026 阅读:2

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں پھنسے جہازوں کی رہنمائی کے لیے امریکی آپریشن کو ’’کچھ وقت کے لیے‘‘ روکا جا رہا ہے۔

’’بی بی سی اردو ‘‘کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ ایک دن قبل شروع ہونے والا ’’پراجیکٹ فریڈم‘‘ ایران کے ساتھ کسی معاہدے کی جانب ’’بڑی پیش رفت‘‘ ہونے کے باعث ’’باہمی اتفاق‘‘ سے روکا جا رہا ہے۔


سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں ٹرمپ نے کہا کہ انھوں نے یہ فیصلہ ’’پاکستان اور دیگر ممالک کی درخواست پر‘‘ کیا ہے، جس نے امریکہ اور ایران کے درمیان ثالث کا کردار ادا کیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ایرانی بندرگاہوں پر امریکی ناکہ بندی برقرار رہے گی۔


سماجی رابطے کے اپنے آن لائن پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر پوسٹ میں امریکی صدر نے مزید لکھا کہ ایران کے خلاف مہم میں غیر معمولی عسکری کامیابی ملی۔ اور پراجیکٹ فریڈم قلیل مدت کے لیے معطل کیا جائے گا کہ دیکھا جا سکے کہ ایران کے ساتھ کسی معاہدے کو حتمی شکل دے کر اس پر دستخط کیے جا سکتے ہیں یا نہیں۔


ایرانی سرکاری میڈیا نے اسے فتح قرار دیا اور کہا کہ یہ وقفہ اس بات کا ثبوت ہے کہ عالمی سمندری تجارت کے لیے اہم آبی گزر گاہ کو دوبارہ کھولنے میں ’’مسلسل ناکامیوں‘‘ کے بعد ٹرمپ ’پیچھے ہٹ گئے۔


امریکی صدر کا یہ اعلان ایسے وقت آیا جب وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کا حملہ، آپریشن’’ ایپک فیوری‘‘ اپنے مقاصد حاصل کرنے کے بعد مکمل ہو چکا ہے۔


传播你的梦想,是我的使命

精准触达,高效发声,让每一次发布都有回响,把专业的事,交给专业的人,助你专注核心,我们搞定传播。

微信扫一扫 立即联系我们