登录以查看您的控制台资源

新闻通稿 SEO营销 媒体监测

联系我们

بھارت کی 5 ریاستوں میں انتخابات کے غیر حتمی نتائج ، ’’سیاسی منظر نامہ ‘‘ واضح ہو گیا ، ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ

发布:5/6/2026 阅读:2

نئی دہلی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارت کی 5 ریاستوں میں ہونے والے انتخابات کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مختلف ریاستوں میں سیاسی منظرنامہ واضح ہو گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مغربی بنگال میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو بڑی برتری حاصل ہوئی ہے اور وہ 206 نشستوں پر آگے ہے، جبکہ وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی کی جماعت ترنمول کانگریس تقریباً 80 نشستیں حاصل کر سکی ہے، 294 رکنی اسمبلی میں حکومت بنانے کے لیے 148 نشستیں درکار ہوتی ہیں۔اس دوران ووٹر فہرستوں کی نظرثانی ایک بڑا تنازع بنی رہی، تقریباً 30 لاکھ مسلمانوں اور سرحدی مہاجروں کو ووٹ ڈالنے سے محروم رکھا گیا، جبکہ ترنمول کانگریس نے بی جے پی پر انتظامی حربوں کے ذریعے ووٹر توازن بدلنے کا الزام عائد کیا۔

کیرالہ میں کانگریس کی قیادت میں اتحاد نے نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے 97 نشستیں جیت لی ہیں، یہاں 140 رکنی اسمبلی میں سادہ اکثریت کے لیے 71 نشستیں ضروری ہیں۔

传播你的梦想,是我的使命

精准触达,高效发声,让每一次发布都有回响,把专业的事,交给专业的人,助你专注核心,我们搞定传播。

微信扫一扫 立即联系我们