登录以查看您的控制台资源

新闻通稿 SEO营销 媒体监测

联系我们

مضر صحت دودھ کی چائے پینے سے 16 افراد بے ہوش، 2خواتین کی حالت تشویشناک ، تحقیقات شروع

发布:5/6/2026 阅读:2

سورس: فائل فوٹو

دادو( ڈیلی پاکستان آن لائن ) میہڑ میں مبینہ مضر صحت دودھ کی چائے پینے سے 16 افراد بے ہوش ہوگئے۔ متاثرہ افراد میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق تھانہ اے سیکشن پولیس کے مطابق گل کالونی میں مضر صحت دودھ کی چائے پینے کے بعد گھر کے تمام افراد کی حالت غیر ہوگئی، جنہیں فوری طور پر تعلقہ ہسپتال پہنچایا گیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ہسپتال انتظامیہ نے ایمرجنسی نافذ کردی ہے جہاں تمام افراد کا علاج جاری ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق 2 خواتین کی حالت تشویشناک ہے جنہیں طبی امداد کے لیے نجی ہسپتال ریفر کیا گیا ہے۔

传播你的梦想,是我的使命

精准触达,高效发声,让每一次发布都有回响,把专业的事,交给专业的人,助你专注核心,我们搞定传播。

微信扫一扫 立即联系我们