登录以查看您的控制台资源

新闻通稿 SEO营销 媒体监测

联系我们

مولانا شیخ ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 1 دہشتگرد کی شناخت ہوگئی, قتل کی منصوبہ بندی کہاں ہوئی۔۔۔ ؟ تہلکہ خیز انکشافات

发布:5/6/2026 阅读:2

چارسدہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مولانا شیخ ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 1 دہشتگرد کی شناخت ہوگئی,قتل کی منصوبہ بندی کہاں ہوئی۔۔۔ ؟ اس حوالے سےتہلکہ خیز انکشافات سامنے آ ئے ہیں ۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق چارسدہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جے یو آئی کے سابق ایم پی اے مولانا محمد ادریس جاں بحق اور سیکیورٹی پر مامور 2 پولیس اہل کار زخمی ہو ئے۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ واردات میں ملوث 4میں سے1 دہشت گرد کی شناخت ہوگئی، دہشتگرد کا تعلق افغانستان سے ہے۔

جس دہشتگرد کی شناخت ہوئی اس سے مکمل نیٹ ورک کا سراغ لگایا جا رہا ہے، ابتدائی تفتیش کے مطابق منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی۔

اس سے پہلے مولانا ادریس کے قتل کی ایف آئی آر تھانہ سی ٹی ڈی مردان میں درج کرلی گئی، ایف آئی آر کانسٹیبل شیر عالم کی مدعیت میں درج کی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر میں نامعلوم ملزمان نامزد، قتل کے ساتھ دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں، گاڑی میں مولانا ادریس، 2 پولیس اہلکار اور ڈرائیور تھے، ملزمان نے گاڑی پر پیچھے سے فائرنگ کردی۔

传播你的梦想,是我的使命

精准触达,高效发声,让每一次发布都有回响,把专业的事,交给专业的人,助你专注核心,我们搞定传播。

微信扫一扫 立即联系我们