登录以查看您的控制台资源

新闻通稿 SEO营销 媒体监测

联系我们

ترکیے نے اپنا پہلا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل متعارف کروادیا

发布:5/6/2026 阅读:2

انقرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترکیے نے استنبول میں جاری SAHA 2026 دفاعی نمائش میں اپنا پہلا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ’یلدریم حان‘ متعارف کروادیا۔ترک میڈیا کے مطابق ترکیے کی وزارت دفاع کے ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ سینٹر کی جانب سے تیار کردہ یہ میزائل آواز کی رفتار سے 25 گنا زیادہ (Mach 25) تک رفتار حاصل کرنے اور تقریباً 6 ہزار کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یلدریم حان میں مائع نائٹروجن ٹیٹرا آکسائیڈ کو بطور ایندھن استعمال کیا جاتا ہے اور یہ چار راکٹ انجنز سے لیس ہے۔ اس وجہ سے اسے ترکیے کے جدید ترین میزائل پلیٹ فارمز میں شمار کیا جا رہا ہے۔یہ میزائل استنبول میں منعقد ہونے والی SAHA 2026 انٹرنیشنل ڈیفنس اینڈ ایرو اسپیس نمائش میں پیش کیا گیا جہاں ترکیے کی بڑی دفاعی کمپنیاں اور سرکاری ادارے مختلف شعبوں میں نئی ٹیکنالوجیز پیش کر رہے ہیں۔ماہرین کے مطابق یلدریم حان کی رونمائی ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ترکیے اپنی دفاعی صنعت کو وسعت دینے کے لیے میزائل سسٹمز، ڈرونز، فضائی دفاع، ہوابازی اور خلائی ٹیکنالوجی میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کر رہا ہے۔

传播你的梦想,是我的使命

精准触达,高效发声,让每一次发布都有回响,把专业的事,交给专业的人,助你专注核心,我们搞定传播。

微信扫一扫 立即联系我们