登录以查看您的控制台资源

新闻通稿 SEO营销 媒体监测

联系我们

وزیراعظم نے اپنا گھر سکیم کا اجرا کر دیا، اہل افراد میں چیک تقسیم

发布:4/30/2026 阅读:3

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعظم اپنا گھر سکیم کا باضابطہ اجرا کرتے ہوئے قرض کے لیے اہل افراد کے درمیان بینک چیک تقسیم کر دیئے۔

’وزیراعظم اپنا گھر سکیم‘ کے تحت ایک کروڑ روپے تک قرض آسان شرائط پر دیا جا رہا ہے، اس سکیم کا اطلاق چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ہوگا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اپنا گھر سکیم کے تحت قرض حاصل کرنے والے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دی اور کہا کہ وزیر اعظم اپنا گھر سکیم کی تقریب میں شرکت میرے لیے باعث مسرت ہے، چھت کی فراہمی مقدس فریضہ ہے۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ تعمیراتی شعبے سے معیشت کا پہیہ چلتا ہے، سکیم میں شامل بینکوں کو 14 اگست پر میڈل دیے جائیں گے، حکومت برآمد کنندگان کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے، مایہ ناز بر آمد کنندگان کو سفیر عمومی بنایا، 2 سال کیلئے بلیو پاسپورٹ دیا۔


传播你的梦想,是我的使命

精准触达,高效发声,让每一次发布都有回响,把专业的事,交给专业的人,助你专注核心,我们搞定传播。

微信扫一扫 立即联系我们