登录以查看您的控制台资源

新闻通稿 SEO营销 媒体监测

联系我们

ایران جنگ کے پیدا کردہ توانائی بحران کے باوجود امریکی معیشت ’انتہائی مضبوط‘ ہے: چیئرمین مرکزی بینک

发布:4/30/2026 阅读:3

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی فیڈرل ریزرو (مرکزی بینک) کے چیئرمین جیروم پاول نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ سے پیدا ہونے والے توانائی کے بحران کے باوجود امریکی معیشت ’انتہائی مضبوط‘ ہے اور امکان ہے کہ اس سال دو فیصد سے زیادہ کی شرح سے ترقی کرتی رہے گی۔

بی بی سی اردو کے مطابق بدھ کے روز فیڈرل ریزرو کے چیئرمین کی حیثیت سے اپنی آخری پریس کانفرنس کے دوران جیروم پاول نے کہا: ’ہماری معیشت کے تمام شعبے واقعی مضبوط ہیں۔ اس کی کچھ وجہ یہ ہے کہ صارفین اب بھی زیادہ خریداری کر رہے ہیں اور حالیہ اعداد و شمار مثبت ہیں۔‘


معیشت کی مضبوطی کی وجوہات بتاتے ہوئے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکہ میں ڈیٹا سینٹرز کی طلب بڑھتی جا رہی ہے اور کاروباری سرمایہ کاری کا بڑا حصہ ڈیٹا سینٹرز کی تعمیر کی طرف جا رہا ہے۔‘


امریکی فیڈرل ریزرو کے چیئرمین کے مطابق ’اس بات پر یقین کرنے کی بھرپور وجوہات ہیں کہ یہ سلسلہ جاری رہے گا۔‘


传播你的梦想,是我的使命

精准触达,高效发声,让每一次发布都有回响,把专业的事,交给专业的人,助你专注核心,我们搞定传播。

微信扫一扫 立即联系我们