登录以查看您的控制台资源

新闻通稿 SEO营销 媒体监测

联系我们

عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں آسمان پر، کل نئے نرخوں کا فیصلہ کرینگے : وزیراعظم

发布:4/30/2026 阅读:3

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں تیزی سے بڑھ کرآسمان سے باتیں کررہی ہیں، بڑھتی قیمتوں کے باعث پاکستان کا ہفتہ وار درآمدی بل 300 ملین ڈالر سے بڑھ کر 800 ملین ڈالر تک پہنچ چکا ہے ، ہم کل جمعہ کے روز پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا تعین کرینگے ۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے وزیراعظم نے کہا مشرق وسطیٰ میں جنگی صورتحال پرپاکستان کی معاشی ترقی کا سفر متاثر ہوا ہے اور دو سالہ معاشی کاوشوں کو دھچکا پہنچا ہے تاہم حکومت مشکل حالات کے باوجود معیشت کو سنبھالنے کیلئے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے ،کفایت شعاری اقدامات جاری رہیں گے ،مشکل وقت سے سرخرو ہوکر نکلیں گے۔ اللہ کی مہربانی سے معیشت میکرو لیول پر پاؤں پر کھڑی ہوگئی تھی اور ہم گروتھ کی طرف بڑھ رہے تھے لیکن جنگ سے بے تحاشا متاثر ہوئے اور معاشی بہتری کیلئے ہماری دو سال کی اجتماعی کوششوں کو شدید نقصان پہنچا ہے لیکن یہ ہمارے اختیار سے باہر تھا۔

传播你的梦想,是我的使命

精准触达,高效发声,让每一次发布都有回响,把专业的事,交给专业的人,助你专注核心,我们搞定传播。

微信扫一扫 立即联系我们