登录以查看您的控制台资源

新闻通稿 SEO营销 媒体监测

联系我们

سابق انٹرنیشنل کرکٹر کے بیٹے پر اوباش نوجوانوں کا تشدد

发布:4/30/2026 阅读:3

سرگودھا(ڈیلی پاکستان آن لائن) سرگودھا میں سابق انٹرنیشنل کرکٹر نوید لطیف کے بیٹے محمد روحان پر اوباش نوجوانوں کا تشدد۔ کرکٹر نوید لطیف کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا محمد روحان سودا سلف لینے نکلا تو راستے میں موٹر سائیکل سوار گروپ نے حملہ کر دیا۔


انٹرنیشنل کرکٹر نوید لطیف کے مطابق میرے بیٹے محمد روحان کو ملزمان نے گاڑی روک کر روحان کو باہر نکالا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔زخمی ہونے پر محمد روحان کو چھوڑ کر ملزمان فرار ہو گئے، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ملزمان تاحال گرفتار نہ ہو سکے ۔ نوید لطیف کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان کی جانب سے دھمکیوں کا سلسلہ بھی جاری میرے بچے سکول بھی نہیں جا پا رہے ہے۔ سابقہ انٹرنیشنل کرکٹر نوید لطیف نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

传播你的梦想,是我的使命

精准触达,高效发声,让每一次发布都有回响,把专业的事,交给专业的人,助你专注核心,我们搞定传播。

微信扫一扫 立即联系我们