登录以查看您的控制台资源

新闻通稿 SEO营销 媒体监测

联系我们

’اپنا گھر پروگرام‘ ایک کروڑ روپے تک کا قرض کیسے ملے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

发布:4/29/2026 阅读:3

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف اپنا گھر پروگرام کے تحت تاریخی پیکج کا اعلان آج کریں گے۔گھر کی خریداری کے لیے ایک کروڑ روپے 20 سال کی مدت کے لیے فراہم کیے جا سکیں گے۔


نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پیکج کے تحت 25 لاکھ، 50 لاکھ، 75 لاکھ یا پھر 1 کروڑ روپے تک قرض حاصل کیا جا سکے گا۔ پہلے دس برس میں 5 فیصد فکسڈ مارک اپ اور اگلے دس برس میں نارمل مارک اپ ہو گا۔


25 لاکھ قرض لینے والے افراد کو ماہانہ 16 ہزار 499 روپے ماہانہ واپس قسط ادا کرنا ہو گی۔ 50 لاکھ قرض لینے والے افراد کو ماہانہ 32 ہزار 997 روپے ماہانہ واپس قسط ادا کرنا ہو گی۔

قرض حاصل کرنے کے لیے کوئی فیس یا پیمنٹ سے قبل کوئی ادائیگی کرنا شرط نہیں ہو گی،سٹیٹ بینک اور پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی فاؤنڈیشن کی جانب سے منصوبے کی مانیٹرنگ ہو گی۔

گھر کےلیے قرض حاصل کرنے کے لیے آن لائن درخواست دینا ہو گی، آن لائن درخواست دینے کے بعد قرض کےلیے حتمی منظوری تک ایک ماہ کا وقت لگے گا۔

传播你的梦想,是我的使命

精准触达,高效发声,让每一次发布都有回响,把专业的事,交给专业的人,助你专注核心,我们搞定传播。

微信扫一扫 立即联系我们