登录以查看您的控制台资源

新闻通稿 SEO营销 媒体监测

联系我们

سندھ ہائیکورٹ کا کراچی سٹریٹجک ڈیولپمنٹ پلان 2020 پر عملدرآمد کا حکم

发布:4/29/2026 阅读:3

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے کراچی سٹریٹجک ڈیولپمنٹ پلان 2020 پر عملدرآمد سے متعلق درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس عدنان الکریم میمن کی سربراہی میں بینچ نے اپنے حکم میں سندھ حکومت اور دیگر متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ 10 فروری 2026 کے عدالتی حکم پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔


عدالت نے یاد دہانی کرائی کہ 20 فروری 2026 کو سندھ بلڈنگ پلاننگ اینڈ کنٹرول اینڈ ڈیمولیشن رولز کو 90 دن میں نوٹیفائی کرنے کا حکم دیا گیا تھا، کراچی سٹریٹجک ڈیولپمنٹ پلان 2020 پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق عمل کیا جائے اور جب تک گریٹر کراچی پلان 2047 قانونی طور پر منظور اور نوٹیفائی نہیں ہو جاتا، اس وقت تک کے ایس ڈی پی 2020 ہی قابل عمل رہے گا۔

عدالت نے واضح کیا کہ سٹریٹجک پلان 2020 سے انحراف کی صورت میں قانونی نتائج برآمد ہوں گے۔ جسٹس عدنان الکریم میمن نے ریمارکس دیے کہ بادی النظر میں معاملہ مختلف اداروں، پالیسی امور اور قانونی فریم ورک سے جڑا ہے، اور عمومی طور پر ایسے معاملات آئینی دائرہ اختیار سے باہر آتے ہیں، تاہم عدالت اس حوالے سے پہلے ہی فروری میں جامع احکامات جاری کر چکی ہے۔

传播你的梦想,是我的使命

精准触达,高效发声,让每一次发布都有回响,把专业的事,交给专业的人,助你专注核心,我们搞定传播。

微信扫一扫 立即联系我们