登录以查看您的控制台资源

新闻通稿 SEO营销 媒体监测

联系我们

پی ایس ایل: بابر کو سیزن میں سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے ایک رن درکار

发布:4/29/2026 阅读:3

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بابر اعظم نے ایک پی ایس ایل سیزن میں سب سے زیادہ 588 رنز بنانے کا فخرزمان کا ریکارڈ برابر کر دیا۔


تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز کے اوپنر نے 2022 میں 13 اننگز میں 588 رنز بنائے تھے۔


بابر نے اس اعزاز کے لیے محض 10 اننگز کھیلیں اور فائنل میچ میں وہ صرف ایک رن بناکر بھی نیا ریکارڈ قائم کر سکتے ہیں۔

پشاور زلمی کے کپتان نے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف 59 گیندوں پر 12 چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 103 رنز رنز بنائے۔

واضح رہے کہ بابر اعظم 588 رنز کے ساتھ پہلی پوزیشن پر آگئے ہیں۔ وہ سب سے زیادہ 4 بار (2021، 2023، 2024 اور 2026) میں 500 سے زائد رنز بنانے والے بیٹر بھی ہیں۔

محمد رضوان 3 جبکہ فخرزمان اور کوشال مینڈس ایک، ایک بار یہ اعزاز پا چکے ہیں۔

With one game to go for him in HBL PSL 11,Babar Azam has already matched Fakhar Zaman's tally of most runs in a single HBL PSL season.#HBLPSL11 | #NewEra | #PZvIU pic.twitter.com/r6J1ekNaus

— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) April 28,2026

传播你的梦想,是我的使命

精准触达,高效发声,让每一次发布都有回响,把专业的事,交给专业的人,助你专注核心,我们搞定传播。

微信扫一扫 立即联系我们