登录以查看您的控制台资源

新闻通稿 SEO营销 媒体监测

联系我们

وزیراعظم سے کابینہ ارکان کی ملاقاتیں، وزارتوں سے متعلقہ اُمور پر تبادلہ خیال

发布:4/29/2026 阅读:3

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی، وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال، معاون خصوصی ہارون اختر خان اور وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی نے ملاقاتیں کی۔


نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے وزیراعظم کو وزارت ریلوے سے متعلقہ امور اور جاری ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی جس پر وزیراعظم نے پاکستان ریلوے میں عوامی سہولت اور باحفاظت سفر کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ریلوے میں فریٹ سروس کو مزید مؤثر بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر خالد حسین مگسی نے بھی ملاقات کی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے وزیراعظم کو وزارت سے متعلقہ امور اور جاری منصوبوں پرپیشرفت سے آگاہ کیا، ملاقات میں دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔


传播你的梦想,是我的使命

精准触达,高效发声,让每一次发布都有回响,把专业的事,交给专业的人,助你专注核心,我们搞定传播。

微信扫一扫 立即联系我们