登录以查看您的控制台资源

新闻通稿 SEO营销 媒体监测

联系我们

انڈیا اور پاکستان کے دفاعی بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ، انڈیا 5 بڑے ممالک میں شامل 

发布:4/29/2026 阅读:2

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )سٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ (سپری) نے اپنی نئی سالانہ رپورٹ شائع کی ہے جس کے مطابق 2025 میں انڈیا سب سے زیادہ دفاعی اخراجات کرنے والے 5 بڑے ممالک میں شامل تھا جبکہ انڈیا اور پاکستان نے اپنے اپنے دفاعی بجٹس میں خاطر خواہ اضافہ کیا ہے۔

’’بی بی سی‘‘ کے مطابق رپورٹ میں کہا گیاہے کہ 2025 میں انڈیا نے اپنے دفاعی اخراجات میں گذشتہ سال کے مقابلے میں 8.9 فیصد اضافہ کیا، جس کے بعد انڈیا کی جانب سے عسکری مقاصد کے لیے خرچ کی جانے والی رقم 92.1 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی ہے۔

سپری کی نئی رپورٹ کے مطابق 2025 میں دنیا بھر میں فوجی اخراجات دو ہزار 887 ارب ڈالر تک جا پہنچے، جو 2024 کے مقابلے میں 2.9 فیصد زیادہ ہیں۔دنیا میں سب سے زیادہ امریکہ، چین اور روس دفاعی اخراجات پر خرچ کرتے ہیں۔ 2025 میں ان ممالک نے مجموعی طور پر 1480 ارب ڈالرز خرچ کیے، جو عالمی فوجی اخراجات کا 51 فیصد بنتا ہے۔

传播你的梦想,是我的使命

精准触达,高效发声,让每一次发布都有回响,把专业的事,交给专业的人,助你专注核心,我们搞定传播。

微信扫一扫 立即联系我们