登录以查看您的控制台资源

新闻通稿 SEO营销 媒体监测

联系我们

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 2 روز کی مندی کے بعد آج مثبت رجحان

发布:4/29/2026 阅读:2

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 2 روز کی مندی کے بعد آج مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔


نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی ریکارڈ کی گئی، 1000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 69 ہزار 686 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1085 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 68 ہزار 412 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں ملا جلا رجحان برقرار ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں 1.29 فیصد کی تیزی دیکھنے میں آئی ہے، چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں 0.40 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ تھائی لینڈ سیٹ انڈیکس میں 0.31 فیصد کی تیزی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ جاپان کے نکی انڈیکس میں 1.02 فیصد مندی ریکارڈ کی گئی، جبکہ انڈونیشیا کے جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس میں 0.48 فیصد کی گراوٹ دیکھنے میں آئی۔


传播你的梦想,是我的使命

精准触达,高效发声,让每一次发布都有回响,把专业的事,交给专业的人,助你专注核心,我们搞定传播。

微信扫一扫 立即联系我们