登录以查看您的控制台资源

新闻通稿 SEO营销 媒体监测

联系我们

امریکی صدر ٹرمپ کی پسندیدگی کی شرح مزید گر گئی

发布:4/29/2026 阅读:2

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پسندیدگی کی شرح مزید گر گئی ہے۔

رائٹرز اور اپسوس کے سروے کے مطابق امریکا کے صرف 34 فیصد ووٹر ٹرمپ کی کارکردگی سے مطمئن ہیں جبکہ 15 سے 20 اپریل تک ہونے والے پچھلے سروے میں یہ شرح 36 فیصد تھی۔

یہ سروے ٹرمپ پر حملے سے پہلے کا ہے، پچھلے سال جنوری میں جب ٹرمپ نے عہدہ صدارت کا حلف اٹھایا تھا تو ان کی کارکردگی سے 47 فیصد امریکی ووٹر خوش تھے۔

28فروری کو ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملے اور اس کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرمپ کی ریٹنگ میں مسلسل کمی آ رہی ہے، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر اطمینان کی شرح اور بھی کم ہے اور 22 فیصد امریکی شہری اس معاملے پر ٹرمپ سے مطمئن نظر آتے ہیں۔

تاہم ری پبلکن ووٹروں میں سے 78 فیصد کا کہنا ہے کہ وہ اب بھی صدر ٹرمپ کی حمایت کرتے ہیں، ایسے شہری جو خود کو دونوں بڑی جماعتوں سے منسلک نہیں کرتے ان میں سے 34 فیصد ڈیموکریٹک پارٹی اور 20 فیصد ری پبلکن پارٹی کے حامی ہیں۔

امریکا میں صرف 34 فیصد ووٹر ایران کے ساتھ امریکی تنازع کے حق میں ہیں، اپریل کے وسط میں ایسے افراد کی تعداد 36 فیصد تھی۔

传播你的梦想,是我的使命

精准触达,高效发声,让每一次发布都有回响,把专业的事,交给专业的人,助你专注核心,我们搞定传播。

微信扫一扫 立即联系我们