登录以查看您的控制台资源

新闻通稿 SEO营销 媒体监测

联系我们

 ایران کی سمندری تجارت معطل، چاہ بہار میں 20 سےزائد جہاز پھنس گئے: سینٹکام

发布:4/29/2026 阅读:3

سورس: فوٹو: GROK


واشنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے کہا ہے کہ امریکی ناکہ بندی کے باعث ایرانی بندرگاہ چاہ بہار پر ایرانی جہاز پھنس کر رہ گئے۔

سینٹکام کے مطابق امریکی ناکہ بندی سے قبل ایران کی بندرگاہ چاہ بہار پر روزانہ اوسطاً 5 جہاز لنگر انداز ہوتے تھے تاہم جاری ناکہ بندی کے دوران اب 20 سے زائد جہاز وہاں موجود ہیں۔

’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی افواج نے ایران آنے اور جانے والی معاشی سرگرمیوں کو محدود کر دیا ہے، جس کے باعث بحری تجارت متاثر ہو رہی ہے اور جہاز بندرگاہوں پر رکے ہوئے ہیں۔امریکی حکام کے مطابق یہ اقدامات ایران پر اقتصادی دباؤ بڑھانے کے لیے کیے جا رہے ہیں، جبکہ خطے میں تجارتی سرگرمیوں اور سمندری راستوں کی صورتحال بھی متاثر ہو رہی ہے۔

传播你的梦想,是我的使命

精准触达,高效发声,让每一次发布都有回响,把专业的事,交给专业的人,助你专注核心,我们搞定传播。

微信扫一扫 立即联系我们