登录以查看您的控制台资源

新闻通稿 SEO营销 媒体监测

联系我们

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے پاکستان کی سیاسی وعسکری قیادت سے ٹیلیفونک رابطے

发布:4/24/2026 阅读:1

سورس: فوٹو: ایکس

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت سے ٹیلیفونک رابطے کر کے خطے کی صورتحال اور جنگ بندی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا۔

’’جیو نیوز ‘‘ نے ایرانی خبر ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے علیٰحدہ علیٰحدہ گفتگو کی۔ وزیر خارجہ عباس عراقچی نے گفتگو میں خطے کی صورتحال اور جنگ بندی سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے لیے مسلسل کوششیں جاری ہیں۔

پاکستان کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکہ اور ایران سمیت مختلف ممالک کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

传播你的梦想,是我的使命

精准触达,高效发声,让每一次发布都有回响,把专业的事,交给专业的人,助你专注核心,我们搞定传播。

微信扫一扫 立即联系我们