登录以查看您的控制台资源

新闻通稿 SEO营销 媒体监测

联系我们

سنگین سیکیورٹی صورتحال ،چین نے اپنے شہریوں کو ایک بار پھر ایران سے فوری انخلاء کا انتباہ جاری کر دیا

发布:4/24/2026 阅读:1

بیجنگ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) چین نے غیر مستحکم اور سنگین سیکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر اپنے شہریوں کو ایک بار پھر ایران سے فوری انخلاء اور محفوظ علاقوں کی طرف منتقل ہونے کا انتباہ جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق یران میں موجود چینی سفارت خانے اور ایران میں قائم قونصل خانوں کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ ایران کی فضائی حدود کے بعض حصے پروازوں کے لیے دوبارہ کھول دیئے گئے ہیں، تاہم خطے کی مجموعی صورتحال اب بھی نازک، پیچیدہ اور غیر یقینی ہے۔

چینی حکام نے اپنے شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ احتیاط برتیں، حساس مقامات خصوصاً ریاستی اور عسکری تنصیبات سے دور رہیں اور جلد از جلد ملک چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق چین نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ جو شہری ایران میں موجود رہنے کا فیصلہ کرتے ہیں، انہیں کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مقامی حکام سے فوری رابطہ کرنا چاہیے اور چینی سفارتی مشنز سے مدد حاصل کرنی چاہیے۔

چینی حکام نے خبردار کیا ہے کہ سرکاری ہدایات کے باوجود ایران کا سفر کرنے والے شہریوں کو شدید سیکیورٹی خطرات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور ایسے حالات میں انہیں قونصلر معاونت حاصل کرنے میں بھی مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔

传播你的梦想,是我的使命

精准触达,高效发声,让每一次发布都有回响,把专业的事,交给专业的人,助你专注核心,我们搞定传播。

微信扫一扫 立即联系我们