登录以查看您的控制台资源

新闻通稿 SEO营销 媒体监测

联系我们

گورنر سندھ کی ٹوپی اتارنے کی خبر بے بنیاد قرار، ریلوے پولیس کی وضاحت آگئی

发布:4/24/2026 阅读:1

سکھر(ڈیلی پاکستان آن لائن)روہڑی ریلوے سٹیشن پر گورنر سندھ کی ٹوپی اتارنے سے متعلق وائرل ویڈیو کو بے بنیاد قرار دے دیا گیا ہے، ترجمان ریلوے پولیس نے واقعے کی وضاحت جاری کر دی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ کی روہڑی سٹیشن آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، اس موقع پر انہیں اجرک اور سندھی ٹوپی بھی پیش کی گئی۔

وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو کو غلط انداز میں پیش کیا گیا، جس سے یہ تاثر لیا جا رہا ہے کہ گورنر سندھ کی ٹوپی زبردستی اتاری گئی، حالانکہ ایسا نہیں ہوا۔


ترجمان کے مطابق گورنر سندھ کی اجازت سے ان کے سیکرٹری نے ٹوپی اتاری تھی، جسے سیاق و سباق سے ہٹ کر دکھایا گیا۔

یاد رہے کہ گورنر سندھ نہال ہاشمی گزشتہ روز بذریعہ ٹرین کراچی سے سکھر پہنچے تھے جہاں انہوں نے شاہ عبداللطیف یونیورسٹی میں وزیرِاعظم یوتھ پروگرام کے تحت لیپ ٹاپ تقسیم کیے۔


اس موقع پر گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ انہوں نے وزیراعظم کی ہدایت پر سادہ طرزِ سفر اختیار کیا ہے، نوجوانوں کو جدید تعلیم اور ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔

传播你的梦想,是我的使命

精准触达,高效发声,让每一次发布都有回响,把专业的事,交给专业的人,助你专注核心,我们搞定传播。

微信扫一扫 立即联系我们