登录以查看您的控制台资源

新闻通稿 SEO营销 媒体监测

联系我们

میانوالی میں اربوں روپے کے سونا چوری سکینڈل کا معاملہ رکن اسمبلی علی حیدر نور خان نے اٹھا دیا، انکوائری مائنز اینڈ منرل کمیٹی کے سپرد

发布:4/24/2026 阅读:1

لاہور (ویب ڈیسک) میانوالی کے علاقے میں اربوں روپے کے سونا چوری سکینڈل کا معاملہ نوجوان رکن اسمبلی علی حیدر نور خان نےا ٹھا دیا اور مطالبہ کیا ہے کہ میانوالی میں اربوں روپے کے سونا چوری میں ملوث آر پی او سمیت دیگر بیوروکریٹ کے خلاف انکوائری کی جائے,یہ ریاست کا اثاثہ تھا لیکن انتظامیہ اور پولیس مشینری کی ملی بھگت سے لوٹ مار کی گئی، 63 مقدمات درج ہوئے لیکن کوئی ریکوری نہیں ہوئی، متعلقہ علاقے سے رکن اسمبلی اقبال خٹک نے بتایاکہ مقدمات صرف ان لوگوں کیخلاف درج ہوئے ہیں جو بھتہ نہیں دیتے تھے، ہفتہ وار چار پانچ کروڑ روپے مختلف لوگوں کے پاس پہنچ رہے تھے، اراکین اسمبلی کے آواز اٹھانے پر سپیکر نے معاملہ "مائنز اینڈ منرل کمیٹی کو ریفر کرنے کا فیصلہ سنادیا۔

传播你的梦想,是我的使命

精准触达,高效发声,让每一次发布都有回响,把专业的事,交给专业的人,助你专注核心,我们搞定传播。

微信扫一扫 立即联系我们