登录以查看您的控制台资源

新闻通稿 SEO营销 媒体监测

联系我们

پی ایم ڈی سی نے غیر مجاز کلینیکل پریکٹس غیر قانونی قرار دیدی

发布:4/24/2026 阅读:1

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے غیر مجاز کلینیکل پریکٹس کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے اتائیت کے بڑھتے رجحان پر وزارتِ صحت کو ایک خط لکھا ہے جس میں فارماسسٹ، سائیکالوجسٹ اور ڈینٹل ٹیکنیشنز کی کلینیکل پریکٹس کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔


پی ایم ڈی سی کا کہنا ہے کہ اتائیت سے ایچ آئی وی اور ہیپاٹائٹس پھیلنے کا خدشہ ہے، تشخیص اور علاج صرف مستند ڈاکٹرز اور ڈینٹسٹس کا اختیار ہے۔

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے کہا ہے کہ رجسٹرڈ ڈاکٹرز اور ڈینٹسٹس ہی ایلوپیتھک علاج کر سکتے ہیں، الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز دوا تجویز نہیں کر سکتے۔

پی ایم ڈی سی نے اس طرح کی غیر مجاز پریکٹس کو انسانی جانوں کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کو فوری طور پر ایسی پریکٹس روکنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

传播你的梦想,是我的使命

精准触达,高效发声,让每一次发布都有回响,把专业的事,交给专业的人,助你专注核心,我们搞定传播。

微信扫一扫 立即联系我们