登录以查看您的控制台资源

新闻通稿 SEO营销 媒体监测

联系我们

 سوشل میڈیا پر ترنول پھاٹک کو "آبنائے ہرمز" کہنے پر شہری کے خلاف مقدمہ درج،  اسلام آباد پولیس نے گرفتار کرلیا 

发布:4/24/2026 阅读:1

کیپشن: File Photo


اسلام آباد (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر اسلام آباد کی ترنول پھاٹک کو آبنائے ہرمز سے تشبیہہ دینے پر اسلام آباد کی تھانہ ترنول پولیس نے شہری کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

تھانہ ترنول میں اپنی مدعیت میں درج ہونیوالے مقدمے کے متن میں پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر ایک خبر گردش کررہی تھی کہ" ترنول پھاٹک بھی آبنائے ہرمز سے کم نہیں، اسے اگر بند کردیا جائے تو ہمارے سارے مسئلے حل ہوجائیں گے" یہ دیکھنے کے بعد فیلڈ میں موجود پولیس ٹیم فوراً ترنول چوک پہنچی جہاں لوگوں سے تصدیق کی گئی تو پتہ چلا کہ یہ پوسٹ ڈھوک پراچہ کے "خ" نے لگائی۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ لاہور میں بھی ایسی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ ناکے لگا کر پولیس اہلکار لڑکوں کو روکتے ہیں اور موبائل میں موجود گیمز کی بنیاد پر انہیں جوئے کے مقدمے کی دھمکیاں دے کر ڈرایا دھمکایا جاتا ہےا ور پھر رشوت بٹوری جاتی ہے۔


传播你的梦想,是我的使命

精准触达,高效发声,让每一次发布都有回响,把专业的事,交给专业的人,助你专注核心,我们搞定传播。

微信扫一扫 立即联系我们