登录以查看您的控制台资源

新闻通稿 SEO营销 媒体监测

联系我们

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی

发布:4/24/2026 阅读:1

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران منفی رجحان کا سلسلہ برقرار ہے۔


کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھنے میں آئی ہے، 2500 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 66 ہزار 380 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 2405 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 69 ہزار 173 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں بھی ملا جلا رجحان برقرار ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق جاپان کے نکی انڈیکس میں 0.64 فیصد کی تیزی ریکارڈ کی گئی ہے، ملائیشیا کی فٹسی برسا انڈیسک میں 0.66 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

انڈونیشیا کے جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس میں 2.16 فیصد گراوٹ دیکھنے میں آئی، چین کا شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.58 فیصد گر گیا،جبکہ ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں 0.20 فیصد مندی ریکارڈ کی گئی ہے۔


传播你的梦想,是我的使命

精准触达,高效发声,让每一次发布都有回响,把专业的事,交给专业的人,助你专注核心,我们搞定传播。

微信扫一扫 立即联系我们