登录以查看您的控制台资源

新闻通稿 SEO营销 媒体监测

联系我们

پاکستان نے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت 17 میں سے 13 اہداف حاصل کر لیے

发布:4/24/2026 阅读:1

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے آئی ایم ایف قرض پروگرام کے تحت دسمبر 2025 تک مقرر کردہ 17 میں سے 13 مقداری اہداف حاصل کر لیے جبکہ 2 اہداف مکمل نہ ہو سکے اور 2 اہداف سے متعلق ڈیٹا آئی ایم ایف کو فراہم نہیں کیا جا سکا۔

نجی ٹی وی چینل ’’دنیا نیوز‘‘ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر ریٹیلرز سے انکم ٹیکس وصولیوں اور 5 لاکھ نئے ٹیکس فائلرز کے ہدف سے متعلق مطلوبہ ڈیٹا فراہم کرنے میں ناکام رہا، آئی ایم ایف عملے نے اپنی رپورٹ ایگزیکٹو بورڈ کو پیش کر دی ہے، جس کی بنیاد پر مئی 2026 میں 1.2 ارب ڈالرز کی چوتھی قسط کی منظوری متوقع ہے، یہ قسط 7 ارب ڈالرز کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلٹی اور آر ایس ایف پروگرام کا حصہ ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف عملے نے اپنی رپورٹ ایگزیکٹو بورڈ کو پیش کر دی جس کی بنیاد پر مئی 2026 میں 1.2 ارب ڈالرز کی چوتھی قسط کی منظوری متوقع ہے یہ قسط 7 ارب ڈالر زکے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلٹی اور آر ایس ایف پروگرام کا حصہ ہے، حکام کے مطابق مجموعی طور پر پاکستان نے بیشتر مقداری اہداف حاصل کر لیے ہیں جو پروگرام کے تسلسل کیلئے مثبت اشارہ ہے تاہم ٹیکس وصولیوں اور دستاویزی معیشت کے فروغ کے شعبے میں مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔


传播你的梦想,是我的使命

精准触达,高效发声,让每一次发布都有回响,把专业的事,交给专业的人,助你专注核心,我们搞定传播。

微信扫一扫 立即联系我们