登录以查看您的控制台资源

新闻通稿 SEO营销 媒体监测

联系我们

لبنان جنگ بندی میں توسیع کے باوجود تیل کی قیمتوں میں تاحال کمی نہ آ سکی

发布:4/24/2026 阅读:1

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں توسیع کے اعلان کے بعد تیل کی قیمتوں پر دباؤ میں کمی کی توقع کی جا رہی تھی تاہم جمعے کے روز ایشیا میں تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ سامنے آیا۔

بی بی سی اردو کے مطابق عالمی معیار کے خام تیل برینٹ کی قیمت میں 0.7 فیصد اضافہ ہوا جو تقریباً 105.80 ڈالر فی بیرل ہے جبکہ امریکہ میں فروخت ہونے والے تیل کی قیمت 0.6 فیصد بڑھ کر 96.50 ڈالر ہو گئی۔


اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ نے امریکہ اور ایران کے درمیان نازک جنگ بندی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔


ڈونلڈ ٹرمپ کہہ چکے ہیں کہ امریکہ اس وقت تک حملے روکے رکھے گا جب تک ایران ’متفقہ تجویز‘ پیش نہیں کرتا۔


ان حالات میں تیل کی قیمتیں مسلسل اوپر کی جانب جا رہی ہیں۔ یاد رہے کہ اس دوران آبنائے ہرمز سے ترسیلات اب بھی بڑی حد تک معطل ہیں، جس کے باعث عالمی توانائی کی سپلائی متاثر ہو رہی ہے۔


传播你的梦想,是我的使命

精准触达,高效发声,让每一次发布都有回响,把专业的事,交给专业的人,助你专注核心,我们搞定传播。

微信扫一扫 立即联系我们