登录以查看您的控制台资源

新闻通稿 SEO营销 媒体监测

联系我们

جنگ نے ایران میں ’’بے قصور‘‘ لوگوں کی پوری آبادی کو متاثر کیا: پوپ لیو

发布:4/24/2026 阅读:1

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)پوپ لیو نے امریکہ اور ایران پر جنگ کے خاتمے کے لیے امن مذاکرات جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس تنازع نے ’’ایران میں بے قصور لوگوں کی ایک پوری آبادی کو متاثر کیا ہے۔‘‘

’’بی بی سی اردو‘‘ کے مطابق ان کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پوپ پر ایک طویل تنقیدی پیغام جاری ہونے کے بعد سامنے آیا ہے۔


یاد رہے کہ پوپ ایران میں امریکہ اور اسرائیل کی فوجی کارروائی کی کھل کر تنقید کرتے رہے ہیں۔


4افریقی ممالک کے دورے کے بعد روم واپسی کی پرواز میں بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’’میں امن کے لیے مکالمے کے تسلسل کی حوصلہ افزائی کروں گا، تاکہ تمام فریق امن کے فروغ، جنگ کے خطرے کے خاتمے اور بین الاقوامی قانون کے احترام کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔میں سب کو اس بات کی ترغیب دینا چاہتا ہوں کہ وہ نفرت اور تقسیم کے بجائے امن کی ثقافت سے جنم لینے والے جوابات تلاش کرنے کی کوشش کریں۔!‘‘


انھوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ اپنے ساتھ لبنان کے ایک مسلمان بچے کی تصویر رکھتے ہیں جسے گزشتہ سال وہاں کے دورے کے دوران ’’ویلکم پوپ لیو‘‘ کا پلے کارڈ تھامے ہوئے دکھایا گیا تھا۔


پوپ نے کہا کہ ’’جنگ کے اس حالیہ مرحلے میں وہ بچہ ہلاک ہو گیا۔‘‘


传播你的梦想,是我的使命

精准触达,高效发声,让每一次发布都有回响,把专业的事,交给专业的人,助你专注核心,我们搞定传播。

微信扫一扫 立即联系我们