登录以查看您的控制台资源

新闻通稿 SEO营销 媒体监测

联系我们

جنگ ​​کے دوران تہران کے 83 آثار قدیمہ کو نقصان پہنچا: ایرانی حکام

发布:4/24/2026 阅读:1

تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن)تہران سٹی کونسل کی ثقافتی ورثہ کمیٹی کے سربراہ احمد علوی نے کہا ہے کہ امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کے دوران صوبہ تہران میں 83 تاریخی مقامات اور عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے جن میں 36 مقامات قومی ورثے کی فہرست میں شامل ہیں۔

بی بی سی اردو کے مطابق سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا نے تہران سٹی کونسل کی ثقافتی ورثہ کمیٹی کا حوالے دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ ان میں سے وہ عمارتیں جن کی بحالی کی جا سکتی ہے، وہاں کام شروع کر دیا گیا ہے۔


احمد علوی نے واضح کیا کہ متاثرہ مقامات میں سے 36 عمارتیں قومی نوادرات کی فہرست میں درج ہیں اور 45 تاریخی عمارتیں ہیں جب کہ چھ مقامات مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔


انھوں نے مزید کہا کہ ان میں سے بہت سی عمارتیں فوجی، سکیورٹی اور انتظامی تنصیبات کے قریب واقع ہیں۔

یاد رہے کہ ایرانی وزارت ثقافتی ورثہ کے مطابق تقریباً 39,000 آثار قدیمہ ملک کے قومی ورثے کی فہرست میں شامل ہیں۔


传播你的梦想,是我的使命

精准触达,高效发声,让每一次发布都有回响,把专业的事,交给专业的人,助你专注核心,我们搞定传播。

微信扫一扫 立即联系我们