登录以查看您的控制台资源

新闻通稿 SEO营销 媒体监测

联系我们

میرا کا شادی سے متعلق سوال پر حیران کن جواب

发布:4/24/2026 阅读:1

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نے اپنی شادی سے متعلق سوال پر دلچسپ جواب دے کر سب کو حیران کر دیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق میرا ان دنوں اپنی آنے والی فلم سائیکو کی تشہیر میں مصروف ہیں، یہ فلم عیدالاضحیٰ 2026ء پر نمائش کے لیے پیش کی جائے گی، جس میں شان شاہد مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں سونیا حسین بھی شامل ہیں۔

فلم کی کہانی اور ہدایت کاری بھی شان شاہد نے کی ہے جبکہ میرا اس فلم میں ایک سائیکوپیتھ کردار نبھا رہی ہیں، فلم کو جیو فلمز کے اشتراک سے پیش کیا جا رہا ہے۔


حال ہی میں فلم کی تشہیر کے سلسلے میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران میرا سے ان کی شادی سے متعلق سوال کیا گیا۔

ایک رپورٹر کے ہلکے پھلکے انداز میں کیے گئے سوال پر کہ اب تو کافی وقت ہو گیا ہے، آپ کو شادی کر لینی چاہیے، ہم سب اس لمحے کا انتظار کر رہے ہیں اور ہمارے پاس آپ کے لیے رشتے بھی ہیں۔

میرا نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ میں شادی کے لیے تیار ہوں لیکن کوئی رشتہ نہیں ہے، اگر آپ لے آئیں تو میں تیار ہوں، آپ کو ہی میرے لیے رشتہ ڈھونڈنا ہو گا کیونکہ آپ ہی میرے سسرال والے ہیں۔

传播你的梦想,是我的使命

精准触达,高效发声,让每一次发布都有回响,把专业的事,交给专业的人,助你专注核心,我们搞定传播。

微信扫一扫 立即联系我们