登录以查看您的控制台资源

新闻通稿 SEO营销 媒体监测

联系我们

پی ایس ایل 11: کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، محمد عامر اور فہیم اشرف پر جرمانہ عائد

发布:4/24/2026 阅读:1

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے 34 ویں میچ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر محمد عامر اور فہیم اشرف پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق گزشتہ روز راولپنڈیز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے میچ کے دوران دونوں پلیئرز الجھ پڑے تھے۔

محمد عامر کی گیند پر آؤٹ ہونے کے بعد دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔ اس موقع پر محمد عامر نے فہیم اشرف کو واپس جانے کا اشارہ کیا، جس پر فہیم اشرف نے ردعمل دیتے ہوئے ان کی جانب بڑھنے کی کوشش کی۔

دونوں کھلاڑی ایک دوسرے کے قریب آ گئے اور اس دوران نوک جھونک ہوئی تاہم ساتھی کھلاڑیوں نے مداخلت کرتے ہوئے بیچ بچاؤ کرایا۔

کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر میچ ریفری نے دونوں پلیئرز پر میچ فیس کا 10 ،10 فیصد جرمانہ عائد کیا، دونوں پلیئرز نے غلطی تسلیم کرلی۔

传播你的梦想,是我的使命

精准触达,高效发声,让每一次发布都有回响,把专业的事,交给专业的人,助你专注核心,我们搞定传播。

微信扫一扫 立即联系我们