
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی بحریہ کے سیکریٹری جان سی فیلن ٹرمپ انتظامیہ سے علیٰحدہ ہو گئے ہیں اور ان کے استعفے کی تصدیق امریکی محکمۂ دفاع نے بھی کردی ہے اور بتایاکہ جان سی فیلن فوری طور پر اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔یہ بات’’ بی بی سی‘‘ نے بتائی۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ بحریہ کے سیکریٹری کے طور پر جان سی فیلن کی ذمہ داریوں میں امریکی بحریہ اور میرین کور سمیت تقریباً 10 لاکھ فوجی اہلکاروں اور سول ملازمین کی نگرانی شامل تھی اور وہ ایک ایسے وقت میں اپنے عہدے سے مستعفی ہوئے ہیں کہ جب امریکہ آبنائے ہرمز میں ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی پر عمل درآمد کر رہا ہے جبکہ شپنگ کمپنیوں کے مالی نقصانات کی بھی اطلاعات ہیں۔
یہاں یہ بتانا بھی ضروری ہے کہ جان سی فیلن اس مہینے عہدہ چھوڑنے والے دوسرے اعلیٰ سطحی امریکی فوجی عہدیدار ہیں۔ اس سے قبل امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسِتھ نے آرمی چیف آف سٹاف رینڈی جارج سے اپنے عہدے سے الگ ہونے کی درخواست کی تھی۔
微信扫一扫 立即联系我们